اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں اور عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہں گے ، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں حکم امتناعی لینے کی کوشش کی ہے، خان صاحب پرانے کاغذ میں نئے پکوڑے پیش کر رہے ہیں ۔ منگل …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں اور عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہں گے ، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں حکم امتناعی لینے کی کوشش کی ہے، خان صاحب پرانے کاغذ میں نئے پکوڑے پیش کر رہے ہیں ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہمارے وکلاءنے پاناماکیس کے حوالے سے تمام ثبوت عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دئیے ہیں جن میں منی ٹریل کی تما م تر تفصیلات درج ہیں کہ پییسے جدہ سے قطر، قطر سے دوبئی اور پھر لندن کیسے منتقل ہوئے ، اس پر عمران خان کی حالت ایسی ہے جیسے مچھلی پانی کے باہر ہوتی ہے۔








