وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سی پیک منصوبے کے لئے قائم اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل عابد رفیق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سی پیک منصوبے کے لئے قائم کردہ اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل عابد رفیق نے منگل کو یہاں ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور اسپیشل سکیورٹی ڈویژن سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سی پیک منصوبے کے لئے قائم کردہ اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل عابد رفیق نے منگل کو یہاں ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور اسپیشل سکیورٹی ڈویژن سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے پاک آرمی، سول آرمڈ فورسز اور ایس ایس جی پر مشتمل اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کا قیام اس بات کا واضح مظہر ہے کہ سی پیک منصوبہ اور اس سے وابستہ افراد کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس ڈی (اسپیشل سکیورٹی ڈویژن) کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی اور حکومت کے تمام ادارے اور محکمے ایس ایس ڈی سے ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں گے۔

Leave a Reply