وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اردو سائنس بورڈ، ادارہ فروغ قومی زبان اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن اجلاسوں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی اداروں کو اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کےلئے پوری طرح متحرک ہو جانا چاہئے، قومی زبان کے ساتھ ساتھ تمام علاقائی زبانوں کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منگل کو اردو …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی اداروں کو اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کےلئے پوری طرح متحرک ہو جانا چاہئے، قومی زبان کے ساتھ ساتھ تمام علاقائی زبانوں کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منگل کو اردو سائنس بورڈ (یو ایس بی)، ادارہ فروغ قومی زبان (این ایل پی ڈی) اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے تین الگ الگ منعقد ہونے والے اجلاسوں سے خطاب میں کیا۔ وفاقی سیکرٹری عامر حسن، جوائنٹ سیکرٹری سیّد جنید اخلاق، مشہود مرزا کے علاوہ دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیئر، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ معاشرے کو انتہاپسندی اور تلخ رویوں سے نجات دلانے کے لئے علم وادب کا فروغ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply