دوحہ۔20اکتوبر (اے پی پی):قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نےملاقات کی جس میں غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی فوری فراہمی اور کشیدگی روکنے پر اتفاق کیا گیا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پورے خطے میں تشدد میں اضافے سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا …
امیر قطر سے برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی روکنے پر اتفاق

مزید خبریں
دوحہ۔20اکتوبر (اے پی پی):قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نےملاقات کی جس میں غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی فوری فراہمی اور کشیدگی روکنے پر اتفاق کیا گیا ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پورے خطے میں تشدد میں اضافے سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔








