اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جڑواں شہروں کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹریفک پولیس کو ایک جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں ٹریفک وارڈن کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جڑواں شہروں کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹریفک پولیس کو ایک جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں ٹریفک وارڈن کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ منگل کو یہاں اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے، جس میں راولپنڈی کے میئر بھی شامل تھے، وفاقی وزیر داخلہ نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران سے کہا کہ وہ خود کو اپنے دفاتر تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ صورتحال کے جائزے بالخصوص ٹریفک اور سیکیورٹی کی صورتحال جاننے کیلئے جڑواں شہروں کی ہر جگہ کا ذاتی طور دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ سینئر افسران صرف اپنے دفاتر تک محدود رہتے ہیں اور اصل صورتحال سے بے خبر رہتے ہیں جس سے مختلف ایشوز کے باعث عام لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی جڑواں شہروں کیلئے 48 گھنٹے کے اندر ایک جامع ٹریفک پلان تیار کیا جائے اور متعلقہ چیف کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ٹریفک پلان کا مزید جائزہ لیا جائے۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں ٹریفک حکام کی کوئی سستی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں موقع پر جرمانے کئے جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اصول پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے۔








