چین، فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین کے جنوبی علاقے گوانگشی ژوانگ کے شہر پنگ گو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں دھماکے سے4 افراد ہلاک اور 2افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری میں دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے جائے حادثہ سے 8افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 4افراد کو مردہ قرار دے دیا …

بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین کے جنوبی علاقے گوانگشی ژوانگ کے شہر پنگ گو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں دھماکے سے4 افراد ہلاک اور 2افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری میں دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے جائے حادثہ سے 8افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 4افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا تاہم باقی 4افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت بھی مستحکم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ زیادہ درجہ حرارت پگھلے ہوئے ایلومینیم کی وجہ سے ہوا جو ایلومینیم راڈ کے اخراج کے عمل کے دوران کولنگ پول میں لیک ہو گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائیاں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔