ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سربراہی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خطرات اور سنگین اثرات دن بدن دھماکہ خیز ہورہے ہیں خصوصا انسانی مصائب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ …
فلسطینیوں کے مصائب بڑھ چکے، غزہ کے لیے راہداری کھولی جائے، صدر یواے ای

مزید خبریں
ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سربراہی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خطرات اور سنگین اثرات دن بدن دھماکہ خیز ہورہے ہیں خصوصا انسانی مصائب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ کشیدگی کا دائرہ نہ پھیلے اور علاقائی امن و سلامتی خطرے میں نہ پڑ جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی سلامتی، ان کا تحفظ اور کسی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امدادی و طبی سامان کی ترسیل کے لیے راہداریوں کا کھولنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جامع امن کی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔








