جینوا۔21اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ممکنہ حملے سے قبل القدس ہسپتال کو خالی کرنے کے احکامات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی ریڈ کریسنٹ نے اسرائیلی فوج کے احکامات کے بارے میں پہلے تصدیق کی تھی۔ القدس ہسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض اور 12000 سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے۔عالمی ادارہ …
عالمی ادارہ صحت کا فلسطینی ہسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
جینوا۔21اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ممکنہ حملے سے قبل القدس ہسپتال کو خالی کرنے کے احکامات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی ریڈ کریسنٹ نے اسرائیلی فوج کے احکامات کے بارے میں پہلے تصدیق کی تھی۔
القدس ہسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض اور 12000 سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر تیدروس ادھانوم گیبرائسس نے ایکس، سابقہ ٹوئٹر، پر لکھا کہ القدس ہسپتال کو خالی کروانے جیسی خبریں بہت پریشان کن اس وجہ سے بھی ہیں کہ اس قدر مریضوں سے بھری ہسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن بھی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔








