وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا پاکستان میں پانی کا انتظام بہتر بنانے سے متعلق آسٹریلیا کے منصوبے کے اجراءکے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، زرعی پیداوار و متبادل توانائی کو فروغ اور کسانوں کو سبسڈیز کی فراہمی میں بھاری سرمایہ کر ری کر رہی ہے۔حکومت نے 2025ءتک پانی کے انتظام میں 20فیصد بہتری کا ہدف مقرر کیا ہے۔پاکستان میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، زرعی پیداوار و متبادل توانائی کو فروغ اور کسانوں کو سبسڈیز کی فراہمی میں بھاری سرمایہ کر ری کر رہی ہے۔حکومت نے 2025ءتک پانی کے انتظام میں 20فیصد بہتری کا ہدف مقرر کیا ہے۔پاکستان میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور زرعی پیداوار کو فروغ دینے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے آسٹریلیا کی حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ترقی پزیر معیشت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ پاکستان کو موجودہ دستیاب آبی وسائل کیساتھ زیادہ پیداوار کی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان میں آسٹریلیا کا پانی کے انتظام کو بہتر بنانے سے متعلق منصوبے کے اجراءکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ہمراہ پاکستان میں آسٹریلیا کی حکومت کے 15ملین آسٹریلوی ڈالر کے منصوبے کا آغاز کیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

Leave a Reply