اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انفراسٹرکچر فنانس پالیسی پاکستان 2017ءکی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر فنانس پالیسی پاکستان 2017ءکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔ اس پالیسی کا مقصد انفراسٹرکچر کے شعبہ میں مالیاتی …
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انفراسٹرکچر فنانس پالیسی پاکستان 2017ءکی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر فنانس پالیسی پاکستان 2017ءکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔ اس پالیسی کا مقصد انفراسٹرکچر کے شعبہ میں مالیاتی وسائل کو متنوع بنانا اور نجی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے کے لئے اہم اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ انفراسٹرکچر فنانس پالیسی 2017ءکے تحت ایک مضبوط اور طویل المدتی انفراسٹرکچر فنانس فریم ورک فراہم کیا گیا ہے جو انفراسٹرکچر کے شعبہ کی مالیاتی طلب و رسد کو پورا کرے گا۔ یہ پالیسی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری لانے اور پبلک انفراسٹرکچر کے لئے نجی فنانسنگ بروئے کار لانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت انفراسٹرکچر فنانسنگ کی مقدار بتدریج بڑھائی جائے گی۔








