اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں، بلڈنگ کی تکمیل میں غیر ضروری التواءسے قومی خزانے کو ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ عمارت کا ٹھیکہ 77.8کروڑ کے عوض 2012 میں دیا گیا جس کی رو …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں، بلڈنگ کی تکمیل میں غیر ضروری التواءسے قومی خزانے کو ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ عمارت کا ٹھیکہ 77.8کروڑ کے عوض 2012 میں دیا گیا جس کی رو سے ایک سال (فروری 2013ئ) تک بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونا تھی۔ چار سال گزرنے کے باوجود بھی مذکورہ بلڈنگ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی اور اس کا 50 فیصد سے زائد کام باقی ہے۔ بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلہ میں کنسلٹنٹ کی خدمات غیر شفاف طریقہ سے حاصل کی گئیں جس کو طے شدہ رقم سے دگنی ادائیگی کی جا چکی ہے، اس کے باوجود اس کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ کیوں اور کن وجوہات کی بناءپر مختلف ادوار میں نادرا حکام کی جانب سے ٹھیکیداران اور دیگر کو رعایت ملتی رہی اور ذمہ داران کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ وزیر داخلہ نے نادرا سے جواب طلبی کی ہے کہ اگر عمارت کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاتا تو نادرا کی موجودہ عمارت کے کرائے کی مد میں ادا کئے جانے والے کروڑوں روپے بچائے جا سکتے تھے۔








