اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا گیا جس کے مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں ۔14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی …
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا گیا جس کے مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں ۔14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے ۔وہ منگل کو پی ٹی اے کے زیر اہتمام پاکستان موبائل ایپلیکشن ایوارڈ 2016کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت ٹیلی کمیونکیشن کے سیکٹر کو ترقی دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے‘پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں بہت ترقی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے ۔ انہوں نے ملک میںموجودہ ٹیلی کام پالیسی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں مزید ترقی کے لئے پوری آبادی کو یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔








