اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر لگنے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف ان الزامات کے حوالے سے آج تک عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” کیپیٹل ٹاک“ میں اظہار …
وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگنے والے تمام الزامات راکھ ہو چکے ہیں،وفاقی وزیر انجنیئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر لگنے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف ان الزامات کے حوالے سے آج تک عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” کیپیٹل ٹاک“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگنے والے تمام الزامات راکھ ہو چکے ہیں، وہ لو گ جو خود آف شور کمپنیوں کے موجد ہیں لیکن ہم پر آف شور کمپنیاں رکھنے کے الزامات لگاتے آئے ہیں جب انہیں خود عدالت میں ایک کیس کے دوران اپنی آف شور کمپنیوں کا جواب دینا پڑا تو کہنے لگے کہ آف شور کمپنیوں کا مالک انہیںڈکلیئر کرنے کا پابند ہی نہیں، اس عمل سے بھی تحریک انصاف کا دوہرا معیار واضح ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدالتوں پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور تین نسلوں کے احتساب کے باوجود ہمارا عدالتوں پر بھرپور اعتماد ہے اس لیے ہمیں یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ تمام حقائق و شواہدکو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی اور ہم سرخرو ہوں گے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے








