اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جو یکم فروی سے 15 فروری تک برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جو یکم فروی سے 15 فروری تک برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 4.16 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.29 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 16.71 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12.53 روپے فی لٹر اضافہ کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے ان قیمتوں میں کم اضافہ کیا۔








