وزارت داخلہ کے اقدامات کے باعث بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزارت داخلہ کے اقدامات کے باعث بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی۔ بدھ کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ 2013ءمیں یورپ کے مختلف ممالک سے 5279 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھجوایا گیا جبکہ نومبر 2016ءتک یہ تعداد کم ہو …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزارت داخلہ کے اقدامات کے باعث بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی۔ بدھ کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ 2013ءمیں یورپ کے مختلف ممالک سے 5279 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھجوایا گیا جبکہ نومبر 2016ءتک یہ تعداد کم ہو کر 1711 پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہر سال اس تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھجوائے جانے والے افراد کے حوالہ سے ایک ایس او پی کی منظوری دی جس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ 2014ءمیں 4330 افراد کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھیجا گیا جبکہ 2015ءمیں یہ تعداد کم ہو کر 2457 رہ گئی۔ مختلف یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ کے گم ہونے، داخل ہونے سے روکے جانے، غیر قانونی داخلے، غیر قانونی قیام، رضاکارانہ واپسی، سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے اور جعلی دستاویزات سمیت مختلف وجوہات کے باعث وطن واپس بھجوایا جاتا ہے۔

Leave a Reply