اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیں، 2020ءتک 10 لاکھ پاکستانی خواتین کو عالمی تجارت سے منسلک کرنے کا ہدف ہے، خواتین سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا شی ٹریڈ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیں، 2020ءتک 10 لاکھ پاکستانی خواتین کو عالمی تجارت سے منسلک کرنے کا ہدف ہے، خواتین سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شی ٹریڈ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد وزارت تجارت اور انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر (آئی ٹی سی) کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ سیمینار میں پالیسی سازوں، کاروباری افراد، تاجروں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے اور تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں جنسی فرق کو ختم کرکے ہی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔








