اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کی دعوت پر ترکیہ سے فرنیچر سیکٹر کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں اریب آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے …
پی ایف سی کی دعوت پر ترکیہ سے فرنیچر سیکٹر کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کی دعوت پر ترکیہ سے فرنیچر سیکٹر کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں اریب آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے زوم پر ترک فرنیچر مینوفیکچررز کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگز کی ہیں اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
میاں کاشف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا ہوں گے، مہارتوں، ٹیکنالوجی اور ڈیزائنوں کے نئے آئیڈیاز کے اشتراک سے منفرد اور اعلیٰ معیار کی فرنیچر مصنوعات کی پیداوار میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی کو بھی آسان بنایا جا سکتا ہے جس سے دونوں ممالک کو تجارتی اور اقتصادی فوائد حاصل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ترکیہ اور پاکستان کے کاروباری اداروں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور فرنیچر انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی فرنیچر انڈسٹری اپنی دستکاری، جدت اور اعلیٰ معیار کے میٹیریل کے استعمال کی وجہ سے دنیا میں خاص پہچان رکھتی ہے، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ترکیہ پاکستانی فرنیچر کی برآمدات میں اضافے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان اپنی فرنیچر مصنوعات مختلف ممالک کو برآمد کر رہا ہے اور حالیہ برسوں میں پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی بین الاقوامی سطح پر شناخت میں اضافہ ہوا ہے۔








