کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور قانونی مدد کے لئے وزارت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سینٹرل جیل کراچی میں 2400 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہاں پر 6300 قیدیوں کو رکھا گیا ہے جو قابل تشویش ہے، سندھ حکومت کو جیلوں میں نئی بیرکس …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی سینٹرل جیل کراچی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور قانونی مدد کے لئے وزارت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سینٹرل جیل کراچی میں 2400 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہاں پر 6300 قیدیوں کو رکھا گیا ہے جو قابل تشویش ہے، سندھ حکومت کو جیلوں میں نئی بیرکس تعمیر کرنے چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سینٹرل جیل کراچی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کا مقصد یہاں کے قیدیوں کے مسائل دریافت کرنا تھا تاکہ ان کی رہائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے وزارت اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں 6300 قیدیوں کو رکھا گیا ہے جبکہ صرف 2400 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جو قابل تشویش ہے۔








