اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) خاتونِ اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے دینی تعلیمات تک رسائی آسان بنا دی ہے اور بچیاں گھر بیٹھے اس سے بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں، بچیوں کی بہتر تربیت سے گھر اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ خاتون اول نے یہ بات ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل اسکول کی طالبات سے خطاب …
خاتونِ اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا اسلام آباد ماڈل اسکول کی طالبات سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) خاتونِ اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے دینی تعلیمات تک رسائی آسان بنا دی ہے اور بچیاں گھر بیٹھے اس سے بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں، بچیوں کی بہتر تربیت سے گھر اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ خاتون اول نے یہ بات ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل اسکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تربیت اور ان کو دینی و دنیاوی تعلیم کے حوالے سے یہ سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کر رکھا ہے جس میں مختلف اسکولوں کی بچیوں کو ان کے فرائض سے آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ آگے چل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ خاتون اول نے کہا کہ نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے اور اس کی ادائیگی کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں سب سے زیادہ مرتبہ حکم نماز کے بارے میں آیا ہے اور ہمار ے پیارے نبی حضرت محمد نے نماز کو سب سے اولین درجہ قرار دیا ہے اور تمام مصروفیات کو ترک کر کے نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ اﷲ کے سامنے سرجھکانے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہم اللہ کی عنایات کا شکر ادا کرسکیں۔








