اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ دنیا کے ہر فورم پر بڑے موثر اور جامع اندازسے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر سے متعلق …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ دنیا کے ہر فورم پر بڑے موثر اور جامع اندازسے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر سے متعلق موقف بڑا واضح ہے اور اس موقف کا اظہار وزیراعظم محمد نواز شریف جنرل اسمبلی کے خطبات میں بڑے مثر انداز میں کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی دُنیا پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے دیر پا امن کےلئے ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اس دن کو قومی اورصوبائی سطح پر منانے کےلئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر کے اُن سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گا ۔








