نائیجیرین جڑواں بچوں "حسنہ اور حسینہ” کی ریاض آمد

ریاض۔31اکتوبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج رات کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین پیدائشی جڑے ہوئے جڑواں بچے "حسنہ اور حسینہ" اپنے والدین کے ساتھ پہنچے جنہیں سعودی وزارت دفاع کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے نائیجیریا سے لایا گیا۔ انہیں پہنچتے ہی طبی معائنہ کے لیے بچوں کے …

ریاض۔31اکتوبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج رات کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین پیدائشی جڑے ہوئے جڑواں بچے "حسنہ اور حسینہ” اپنے والدین کے ساتھ پہنچے جنہیں سعودی وزارت دفاع کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے نائیجیریا سے لایا گیا۔ انہیں پہنچتے ہی طبی معائنہ کے لیے بچوں کے خصوصی ہاسپٹل کنگ عبد اللہ ہاسپٹل پہنچایا گیا تاکہ ان کو الگ کرنے کے امکانات پر غور کیا جا سکے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دیوان ملکی کے مشیر اعلیٰ، شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر اور میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے خادم حرمین شریفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو وہ پیدائشی جڑے ہوئے جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے پروگرام کو اہمیت دیتے ہیں اور دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ پروگرام سعودیہ کی طبی فیلڈ میں مہارت کو ظاہر کرتا ہے جس میں کنگڈم کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت میں صحت کے شعبے کو ترقی دینا اور اسے دنیا کے ممالک میں سب سے ٹاپ پر لانا ہے۔

نائیجیرین جڑواں بچوں "حسنہ اور حسینہ” کے والدین نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کا اپنے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ان کی اور مملکت سعودیہ کی حفاظت فرمائے اور ان کو بہترین اجر سے نوازے اور مملکت سعودیہ کا امن و امان برقرار رکھے۔

مزید خبریں