پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پہلی منی آسٹروٹرف بچھانے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے‘سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوںکو فروغ دینے کی کوشش کی ہے‘ پاک بحریہ کو ملک میں اس نوعیت کی پہلی آسٹروٹرف بچھانے پر فحر ہے‘کراچی میں کسی اور مناسب جگہ پر مزید ایک منی …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے‘سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوںکو فروغ دینے کی کوشش کی ہے‘ پاک بحریہ کو ملک میں اس نوعیت کی پہلی آسٹروٹرف بچھانے پر فحر ہے‘کراچی میں کسی اور مناسب جگہ پر مزید ایک منی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی ۔وہ جمعرات کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پہلی منی آسٹروٹرف بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔امیرالبحر ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ اور معروف کھلاڑیوں کی یہاں موجودگی مجھے اس کے تا بناک ماضی کی یاد دلاتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوںکو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

Leave a Reply