سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط بنائیں گے،وفاقی وزیر زاہد حامد

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو لاءریفارمز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ لاءریفارمز کمیٹی کا اجلاس وزارت قانون و انصاف کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں وفاقی محتسب …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو لاءریفارمز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ لاءریفارمز کمیٹی کا اجلاس وزارت قانون و انصاف کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں وفاقی محتسب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی محتسب آرڈر 1983ءمیں مجوزہ ترامیم پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی محتسب کے قانون میں ترمیم کا مقصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply