روس میں برطانیہ کی سفیر ڈیبورا برونرٹ نے اپنے سفارتی مشن کی مدت مکمل کر لی،حکام

87
برطانیہ کی سفیر ڈیبورا برونرٹ

ماسکو۔1نومبر (اے پی پی):روس میں برطانیہ کی سفیر ڈیبورا برونرٹ نے اپنے سفارتی مشن کی مدت مکمل کر لی۔ روسی خبر رساں ادارے نے برطانوی سفارتخانے کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ سفیر ڈیبورا برونرٹ نے اپنے سفارتی مشن کی مدت مکمل کر لی ہے۔

روسی عوام کے لیے اپنے وڈیو خطاب میں ڈیبورا برونرٹ نے کہا کہ وہ اور ان کےخاندان کے افراد موجودہ دور کے تلخ حقائق کے باوجود روس اور روسی شہریوں کو یاد کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس اور برطانیہ کے درمیان تعلقات بالآخر بحال ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیبورا برونرٹ نے جنوری 2020 میں روس میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز کیا ، اگست 2023 میں برطانوی دفتر خارجہ نے نیگل کاسی کو روس کے لیے نیا سفیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ، امکان ہے کہ وہ نومبر 2023 میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔