واشنگٹن ۔2نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور دفاع لائیڈ آسٹن سے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر خارجہ سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان قریبی سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور غزہ میں جاری اسرائیل، حماس …
امریکی وزیر خارجہ اور دفاع سے سعودی ہم منصب کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان قریبی سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔2نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور دفاع لائیڈ آسٹن سے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر خارجہ سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان قریبی سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور غزہ میں جاری اسرائیل، حماس تنازع کے درمیان مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں رہنمائوں نے دو نوں ممالک کے درمیان تعاون کے ان پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کی حمایت کے مشترکہ وژن کے حصول میں معاون ہیں۔
قبل ازیں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی جس میں سعودی امریکی تاریخی دوستی کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت پر زور دیا گیا ۔








