وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس،محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اعلیٰ، پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی کیلئے مضبوط ٹیکس وصولیوں کا کردار بہت …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس،محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اعلیٰ، پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی کیلئے مضبوط ٹیکس وصولیوں کا کردار بہت اہم ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔وہ جمعرات کو یہاں ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر نے ایف بی آر کی کارکردگی کے علاوہ او ای سی ڈی کے ٹیکس امور میں باہمی انتظامی معاونت کے کثیرالجہتی کنونشن پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں مالی سال کے آغاز میں مقرر کردہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری کوششیں کی جائیں۔ اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply