واشنگٹن۔2نومبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت کو فروغ دینے کے لیے معاشی استحکام اور سماجی ترقی، مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دبائو کوبرداشت کرنے اور کاروباری ماحول میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنے والی ادارہ جاتی اصلاحات کو مضبوط طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا …
معاشی ترقی کے لیے اداراہ جاتی اصلاحات ، کاروباری ماحول میں بہتری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر کا امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن۔2نومبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت کو فروغ دینے کے لیے معاشی استحکام اور سماجی ترقی، مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دبائو کوبرداشت کرنے اور کاروباری ماحول میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنے والی ادارہ جاتی اصلاحات کو مضبوط طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے بہت سی تباہیوں اور مکمل تاریکی کی پیشگوئیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور ہم اس بار بھی ایسا ہی کریں گے۔’’ کانفرنس آن ریزیلیئنس اینڈ ریفارم ان پاکستان‘‘کے موضوع پر کانفرنس جانز ہاپکنز سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کی شراکت داری سے منعقد ہوئی۔
پاکستانی سفیر نے اس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے پانچ شعبوں آئی ٹی، توانائی، زراعت، کان کنی اور دفاعی پیداوار میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) بنائی گئی ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ونڈو کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ منصوبوں کی تیز رفتار منظوری، پراجیکٹ کی تیز رفتار ترقی، اور عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کا مقصد معاشی ترقی کو فروغ دینا، پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں سے مربوط کرنا اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضمانت دینا ہے۔
کانفرنس میں پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ الزبتھ ہورسٹ ،امریکی عہدیداروں، ماہرین تعلیم، سکالرز اور بزنس لیڈرزنے شرکت کی۔ خطاب کے آغاز میں مسعود خان نے پاک ۔امریکا تعلقات کو برقرار رکھنے پر نسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ الزبتھ ہورسٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ الزبتھ ہورسٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے سکیورٹی تعلقات کو استوار کرنے اور اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی شراکت داری قائم کرنے کے لیے اپنے تعلقات کو مسلسل مضبوط رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے امریکی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات پر متعدد ڈائیلاگز کئےگئے۔ لہٰذا وہ یہ کہیں گے کہ یہ وقت امریکی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستانی تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی مدد سے پاکستان اپنے ٹیکس نظام کو وسیع البنیاد اور مساوی بنارہا ہے تاکہ انسانی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی اعانت فراہم کی جا سکےاور جامع اصلاحات کا مقصد کاروبار میں آسانی پیدا کرنا، املاک دانش کے حقوق کا نفاذ ، ادائیگی کے مستحکم دور کو یقینی بنانا اور سرمائے کی پیداوار کو تیز کرناہے ۔
ہم اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان متعدد منفی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور دنیا کو درپیش بحرانوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت کے راستے کا انتخاب کیا ہے اور وہ ہرقیمت پر اس راستے پر اپنا سفر جاری رکھے گا ہم جلد نئے پارلیمانی انتخابات کرائیں گے اور سیاسی استحکام کی طرف پیش رفت جاری رکھیں گے۔ سفیر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا پہلا مرحلہ 2019 میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے ارلی ہارویسٹ منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، زراعت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو 37 بلین ڈالر مالیت کے تخمینہ کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹریک پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین فرم بیرک گولڈ نے پاکستان کی ریکوڈک منصوبے میں سات ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ہے ۔
بیرک گولڈ اور سعودی ویلتھ فنڈ ۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی اس سرمایہ کاری میں شراکت کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، سعودی عرب نے ریفائنری کے منصوبے میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات ہوائی اڈے کے انتظام کے حوالے سے سرمایہ کاری کا معاہد ہ کیا ہے اور قطر اور بحرین سمیت دیگر خلیجی ممالک نے آئی ٹی ، زراعت اور ہوائی اڈے کے ٹرمینل منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان تمام منصوبوں کی تخمینہ لاگت آنے والی دہائیوں میں تقریباً 44 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اہم برانڈز نیسلے، ہواوے اور ٹیلی نار پاکستان میں کامیاب ہیں۔
مسعود خان نے کہا کہ امریکامستقل طور پر پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک رہا ہے۔ امریکی کاروباری اداروں نے گزشتہ سالوں میں پاکستان میں 1.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔دونوں ممالک کو اس بات کا احساس ہے کہ ایف ڈی آئی (براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری) کی یہ سطح کافی نہیں ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس کا اقدام پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے اور انرجی مکس میں صاف توانائی کے حصہ کو 2030 تک موجودہ 34 فیصد سے 60 فیصد تک بڑھانے کے اپنے اہداف پر پیش رفت میں مدد کرے گا اور پاکستان اس سلسلے میں اقدامات جاری رکھے گا۔








