لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر، جینوا کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ارنچاگونزالے نے ملاقات کی جس میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ایگروبیسڈ انڈسٹریز ، سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے پنجاب حکومت کے ساتھ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اےس اےم ایزکو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا اوراس …
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹرکی ایگزیکٹوڈائریکٹر ارنچاگونزالے کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر، جینوا کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ارنچاگونزالے نے ملاقات کی جس میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ایگروبیسڈ انڈسٹریز ، سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے پنجاب حکومت کے ساتھ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اےس اےم ایزکو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا اوراس ضمن میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کا وفد پنجاب کا جلد دورہ کرے گا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ایگزیکٹوڈ ائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے و درمیان درجے کے کاروبار کے فروغ ، ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، لیدر اور ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیںاوران شعبوں کو پائیدار بنیادو ںپر آگے بڑھانا وقت کا تقاضا ہے تا کہ ان شعبوں سے وابستہ پاکستانی کاروباری حضرات کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل ہو –








