غزہ۔2نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شمالی غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے فوجی حماس کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ …
اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شمالی غزہ میں شدید لڑائی جاری

مزید خبریں
غزہ۔2نومبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شمالی غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے فوجی حماس کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے مشرقی غزہ کی پٹی کے علاقے جوہر ادیک میں ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے پاس کئی اسرائیلی فوجی موجود تھے ۔ القسام بریگیڈ نے شمال مغربی غزہ میں ایکاسرائیلی ٹینک، ایک بلڈوزر اور دو بکتر بند گاڑیوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے ۔
عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوبی اور شمال مغربی سیکٹرز میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مزید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔








