جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں اکتوبرکے دوران 83.2 فیصدکانمایاں اضافہ

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر83.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اکتوبر 2023 تک جننگ فیکٹریوں میں 6791000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 83.2 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں جننگ فیکٹریوں میں 3708000 گانٹھوں کی آمدریکارڈ کی گئی تھی۔31 اکتوبر تک پنجاب …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر83.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اکتوبر 2023 تک جننگ فیکٹریوں میں 6791000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 83.2 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں جننگ فیکٹریوں میں 3708000 گانٹھوں کی آمدریکارڈ کی گئی تھی۔31 اکتوبر تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2994000 گانٹھوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 44.5 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ سال اکتوبرمیں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2072000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔31 اکتوبرتک سندھ کی فیکٹریوں میں 3797000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 132.2 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کی فیکٹریوں میں 1635000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔