نئی دہلی ۔3نومبر (اے پی پی):بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ جانے کے بعد کچھ سکولوں کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو کروڑ کی آبادی کے اس شہر کے کچھ حصوں میں جمعہ کو ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈکیا گیا۔اے کیو انڈیکس صفر سے 50 تک کی حد میں ہی اچھا …
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑ ھ گئی، متعدد سکول دو دن کے لیے بند

مزید خبریں
نئی دہلی ۔3نومبر (اے پی پی):بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ جانے کے بعد کچھ سکولوں کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو کروڑ کی آبادی کے اس شہر کے کچھ حصوں میں جمعہ کو ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈکیا گیا۔اے کیو انڈیکس صفر سے 50 تک کی حد میں ہی اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کی حد تک پہنچ جانے پر یہ لوگوں کی صحت کو متاثر کر نا شروع کر دیتا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کو درجہ حرارت میں کمی ، تعمیراتی سرگرمیوں سے اٹھنے والی دھول ، گاڑیوں کے دھوئیں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو نئی دہلی کے متعدد شہریوں نے آنکھوں میں جلن اور گلے میں خارش جیسی تکالیف کی شکایت کی جبکہ آلودگی بڑھ جانے کی وجہ سے ہوا کا رنگ سرمئی ہو گیا۔
شہرمیں حکام نے پرائمری اور ایلیمنٹری، سکولوں کو جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے، جبکہ خطے میں زیادہ تر تعمیراتی کام معطل کر دیا گیا ہے۔شہر میں ایئر پیوریفائر فلٹرز کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں آئندہ پیر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ میچ بھی شیڈول ہے۔








