وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے، مئی میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اٹل ہے جس میں 25 فیصد نشستیں نوجوانوں کیلئے مختص کریں گے، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، حافظ سعید کی نظر بندی کے …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے، مئی میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اٹل ہے جس میں 25 فیصد نشستیں نوجوانوں کیلئے مختص کریں گے، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے پرحکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، ایکٹ 74 میں ترامیم کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جمعہ کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ برٹش کونسل کی دعوت پر وہ وفد کے ہمراہ برطانیہ گئے جہاں کونسل سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے اور آزاد کشمیر کی جانب سے ورلڈ ایجوکیشن کونسل میں شرکت کی ، اس معاہدے کے تحت آزاد کشمیر کے 6 ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے ، برطانیہ میں بسنے والے 10 لاکھ کشمیریوں کے ٹیکس کا پیسہ بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی دارالعوام جانے کا موقع مل، ہاﺅس آف کامنز کا بھی دورہ کیا اور ان کا کشمیر پر قرارداد منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply