وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیاں اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ،خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے اورخطے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں تعاون کو مزید …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیاں اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ،خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے اورخطے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،جنہوں نے جمعہ کو دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے واشنگٹن میں نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد آئندہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے مابین متوقع مصروفیات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔معاون خصوصی اور امریکی سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ماضی میں جو اعتماد سازی بحال کی گئی تھی اسے بلندیوں کی نئی سطح تک لیجائینگے۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک مذاکرات کے طریقہ کار نے تعمیری اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کیلئے ضروری فریم ورک فراہم کی ہے۔

Leave a Reply