راولپنڈی ۔ 03 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ اپنی آمد پر انہوں نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کور ہیڈ کوارٹرز اور ہیڈ کوارٹرز پاک رینجرز پنجاب میں انہیں آپریشنل تیاریوں اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے آپریشنل تیاریوں پر …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریژن کا دورہ ، یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 03 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ اپنی آمد پر انہوں نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کور ہیڈ کوارٹرز اور ہیڈ کوارٹرز پاک رینجرز پنجاب میں انہیں آپریشنل تیاریوں اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی طرف سے سیز فائر کی جاری خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے پر پنجاب رینجرز کی تعریف کی۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور موجودہ سیکورٹی صورتحال پر انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان رینجرز پنجاب نے اندرونی سیکورٹی کے خطرات کم کرنے اور ورکنگ باﺅنڈری پر موثر ریسپانس کیلئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی معترف ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔








