چینی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر صحت خالد عبدالغفار نے شمالی سینائی صوبے کے العریش ہسپتال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصر نے پہلی بار یکم نومبر کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کے زخمیوں کو وصول کرنا شروع کیا اور اس سلسلے میں تقریباً 150 ایمبولینسیں رفح کراسنگ کے قریب اور صوبے کے دیگر حصوں میں کھڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ سے …
مصر میں روزانہ اوسطاً 40 سے 50 زخمی فلسطینی آرہے ہیں ، مصری وزیر صحت

مزید خبریں
چینی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر صحت خالد عبدالغفار نے شمالی سینائی صوبے کے العریش ہسپتال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصر نے پہلی بار یکم نومبر کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کے زخمیوں کو وصول کرنا شروع کیا اور اس سلسلے میں تقریباً 150 ایمبولینسیں رفح کراسنگ کے قریب اور صوبے کے دیگر حصوں میں کھڑی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ سے آنے والے 60 فیصد زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں، جن میں سے کچھ کے اعضاء ضائع ہو گئے اور کچھ کو دماغ، آنکھوں اور پھیپھڑوں میں چوٹیں لگیں ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی سینائی صوبے کے تمام ہسپتال زخمی فلسطینیوں کو لینے کے لیے تیار ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر کچھ کیسز کو پورٹ سعید، اسماعیلیہ اور قاہرہ کے صوبوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔








