اردن کی غزہ کے فیلڈ ہسپتال کے لئے فوری طبی امداد کی ترسیل،رائل فورس کے طیارے نے سامان پہنچایا

عمان ۔6نومبر (اے پی پی):اردن نے غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتال کے لئے فوری طور پر طبی امداد پہنچا دی ۔ چینی خبررساں ادارے نے اردن کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ اردن کی رائل ایئر فورس کے ایک طیارے نے غزہ کی پٹی میں اردنی فیلڈ ہسپتال میں فوری طور پر طبی سامان بھیجا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ محصور پٹی تک …

عمان ۔6نومبر (اے پی پی):اردن نے غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتال کے لئے فوری طور پر طبی امداد پہنچا دی ۔ چینی خبررساں ادارے نے اردن کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ اردن کی رائل ایئر فورس کے ایک طیارے نے غزہ کی پٹی میں اردنی فیلڈ ہسپتال میں فوری طور پر طبی سامان بھیجا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ محصور پٹی تک زمینی امداد کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتال کی سپلائی ختم ہونے کے دہانے پر تھی۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کو ایکس اکاؤنٹ پر فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نڈر فضائیہ کے اہلکاروں نے آدھی رات کو غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال میں فوری طبی امداد بھیجی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اردن کا فیلڈ ہسپتال تمام چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود غزہ کے زخمیوں کا علاج کر رہا ہے اور فلسطینی انکلیو میں لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے اپنا انسانی کردار ادا کر رہا ہے۔