اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی )کے شعبہ میں نمایاں ترقی کے باعث بین الاقوامی برادری کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن ٹیلی نار بورڈ مس گن ورٹڈ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ …
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی چیئرمین ٹیلی نار بورڈ مس گن ورٹڈ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی )کے شعبہ میں نمایاں ترقی کے باعث بین الاقوامی برادری کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن ٹیلی نار بورڈ مس گن ورٹڈ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان بشیر خان ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار عرفان وہاب خان بھی موجود تھے۔ انوشہ رحمن نے مس گن ورٹڈ کو چیئرپرسن بورڈ آف ٹیلی نار تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وفد کو پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی بہتری اور ترقی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان میں دن بدن ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ نجی اور سرکاری شعبہ مل کر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے شہریوں کی معاشی اور سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔








