وفاقی وزیر برجیس طاہر کا نواحی قصبے چھاپاں والی میںگیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد کے نواحی قصبے چھاپاں والی میںگیس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد کے نواحی قصبے چھاپاں والی میںگیس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پورے پاکستان پر یکساں توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آج ہزاروں کلومیٹر طویل بین الاقوامی معیار کی سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس سے بلوچستان میں ایک خوشحال دور کا آغاز یقینی ہو گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ہر ہفتے کسی بڑے منصوبے کی تکمیل یا تعمیراتی کام کا افتتاح کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply