وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلی حکام سے ملاقات ۔ پاکستان امریکہ نالج کو ریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلی حکام سے ملاقات ۔ پاکستان امریکہ نالج کو ریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے امریکہ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلی حکام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی …

وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلی حکام سے ملاقات ۔ پاکستان امریکہ نالج کو ریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے امریکہ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلی حکام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی جیلانی بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں پاکستان امریکہ نالج کو ریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں معروف امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں کامیابی کی کہانی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے ۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بہترین ہیومن ریسویس پیدا کرنے کے لئے پر عظم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاریکی جا رہی ہے ان کا کہا تھا کہ اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی ایز کو تیار کرنا پاکستان کے وژن 2025 کا ایک اہم عنصر ہے جس سے پاکستان کا شمار دنیا کی پہلی 25 معشیتوں میں ہو گا ۔

Leave a Reply