چلی، رہائشی بستی میں آتشزدگی سے وینزویلا کے 14 تارکین وطن ہلاک

سینٹیاگو۔7نومبر (اے پی پی):چلی میں ایک رہائشی بستی میں لگنے والی آگ سے وینزویلا کے 14 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جن میں 8بچے بھی شامل ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے شہر کورونیل کے ڈپٹی میئر جیویر والینسیا نے بتایا کہ انہیں کمیونٹی کے 14 رہائشیوں کی موت کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہور ہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں3 خاندانوں کے 8 بچے، …

سینٹیاگو۔7نومبر (اے پی پی):چلی میں ایک رہائشی بستی میں لگنے والی آگ سے وینزویلا کے 14 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جن میں 8بچے بھی شامل ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے شہر کورونیل کے ڈپٹی میئر جیویر والینسیا نے بتایا کہ انہیں کمیونٹی کے 14 رہائشیوں کی موت کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہور ہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں3 خاندانوں کے 8 بچے، 6بالغ شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیش جاری ہے۔