کوالالمپور۔7نومبر (اے پی پی):ملائیشیا نے مجوزہ امریکی قانون کے تحت حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروپوں کے حامیوں پر پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی گروپوں کے حامیوں پر یکطرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے ’’حماس …
فلسطینی گروپوں کے حامیوں پر یکطرفہ امریکی پابند یاں تسلیم نہیں کریں گے، ملائیشیا

مزید خبریں
کوالالمپور۔7نومبر (اے پی پی):ملائیشیا نے مجوزہ امریکی قانون کے تحت حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروپوں کے حامیوں پر پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی گروپوں کے حامیوں پر یکطرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے ’’حماس انٹرنیشنل فنانسنگ پریوینشن ایکٹ‘‘ کی منظوری دی تھی جس کا مقصد حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کو ملنے والی بین الاقوامی مالی امداد کو روکنا ہے۔ اس بل کی امریکی سینیٹ سے منظوری ابھی باقی ہے۔ملائیشیاکے وزیر اعظم نے کہا کہ مجوزہ امریکی بل ملائیشیا کو تبھی متاثر کر سکتا ہے جب یہ ثابت ہو جائے کہ حماس یا اسلامی جہاد کو مادی مدد فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے خلاف کوئی بھی پابندیاں امریکی حکومت اور امریکی کمپنیوں کے تشخیص کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں امریکی کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔








