غزہ پر ایٹمی حملہ بارے اسرائیلی وزیر کا بیان، امریکا کا نفرت انگیز بیان بازی سے گریز کا مطالبہ

واشنگٹن ۔7نومبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیلی وزیربرائے قومی ورثہ ایمچے ایلیاہو کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے بارے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین نفرت انگیز بیان بازی سے گریز کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے ان تبصروں کو …

واشنگٹن ۔7نومبر (اے پی پی):امریکا نے اسرائیلی وزیربرائے قومی ورثہ ایمچے ایلیاہو کی جانب سے غزہ پر ایٹمی حملہ کرنے بارے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین نفرت انگیز بیان بازی سے گریز کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے ان تبصروں کو مسترد کر دیا ہے جنہیں ہم نے بھی مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازعہ کے تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نفرت انگیز بیان سے گریز کریں جس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایمچے ایلیاہو کےبیان نے سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں بھی غم و غصے کو جنم دیا۔ سعودی عرب نے ایمچے ایلیاہو کو برطرف نہ کرنے پر نیتن یاہو کی حکومت پر تنقید ک ہےی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیربرائے قومی ورثہ ایمچے ایلیاہو نے کول براما ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائی سے پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔جب انٹرویو لینے والے نے پوچھا کہ کیا وہ غزہ میں سب کو مارنے کے لیےکسی قسم کا ایٹم بم گرانے کی وکالت کرتے ہیں تو وزیر نے کہا تھا کہ یہ ایک آپشن ہے۔ایمچے ایلیاہو نے بعد میں کہا کہ ان کا بیان استعاراتی تھا۔