ریاض۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں مناسب تعداد میں ’’ نیرو باڈی ‘‘ طیارے اس کے پاس ہوں گے ، امکان ہے کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔کمپنی کے سربراہ ٹونی ڈگلس نے اس بارے جواب نہیں دیا کہ ریاض ایئر کتنی تعداد میں نیرو باڈی طیارے خریدے گی، تاہم …
سعودی عرب،ریاض ایئر کا چند ہفتوں میں نیرو باڈی طیارے خریدنے کا عندیہ

مزید خبریں
ریاض۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں مناسب تعداد میں ’’ نیرو باڈی ‘‘ طیارے اس کے پاس ہوں گے ، امکان ہے کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔کمپنی کے سربراہ ٹونی ڈگلس نے اس بارے جواب نہیں دیا کہ ریاض ایئر کتنی تعداد میں نیرو باڈی طیارے خریدے گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ معقول تعداد ہو گی، اس بارے میں بہت واضح اشارے ہیں کہ ڈیل ہو جائے گی، یہ قطر ایئر ویز کے بعد سب سے بڑ اسٹارٹ اپ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئی ایئر لائن سے سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں ایک اچھا اضافہ ہوگا، اس کے ذریعے مزید سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض ایئر میں کسی دوسری ایئر لائن کے انضمام کا امکان نہیں، یہ خالصتاً نئی کمپنی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیرو باڈی طیارے 2025 کی دوسری ششماہی میں پہلی پرواز بھریں گے۔ واضح رہے کہ ٹونی ڈگلس اس سے قبل اتحاد ائیرویز کے سربراہ رہ چکے ہیں، ان کی خدمات مارچ میں ریاض ائیر کی سربراہی کے لیے حاصل کی گئیں۔








