اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں جن کی بدولت ملک روز بروز معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے جسے قومی و بین ا لاقوامی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے، جمعے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں جن کی بدولت ملک روز بروز معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے جسے قومی و بین ا لاقوامی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے، جمعے کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کر رہی ہے جس سے ملکی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دیںاور بہت اہم کامیابیاں بھی حاصل کیں اس لیے امریکا سمیت کوئی بھی ملک اس بنیاد پر ہمارے اوپر امیگریشن سمیت کوئی بھی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے جو دیگر ممالک کی نسبت کافی بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ بالکل واضح اور مثبت ہے، ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب میں امریکا گیا تو اس وقت ٹرمپ انتظامیہ کا کوئی بندہ تعینات نہیں ہوا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ انتظامیہ کے ساتھ ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت جاری ہے اور ہمیں وہاں سے بہت مثبت جواب بھی مل رہا ہے








