ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بند ی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ہم فلسطینی عوام کی مدد آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب مسئلہ …
سعودی کابینہ کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

مزید خبریں
ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بند ی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ہم فلسطینی عوام کی مدد آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع اور انصاف پر مبنی حل کے راستے کی بحالی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
سعودی کابینہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کےلیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا ۔ وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں متعدد ممالک کے ساتھ سعودی عہدیداروں کے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کثیر فریقی مسائل اور چیلنجزکے حوالے سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔








