جکارتہ۔8نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے ان بیانات کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں انڈونیشیا کی مالی معاونت سےتیار ہونے والے ایک ہسپتال کے نیچے حماس کی سرنگیں ہیں اور یہ راکٹ حملوں کے لیے ایک پلیٹ فارم سے ملحق ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں واقع یہ ہسپتال انڈونیشیا کے فنڈز سے بنایا …
غزہ میں ہسپتال کےنیچے سرنگوں کی موجودگی کا اسرائیلی الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،انڈونیشیا

مزید خبریں
جکارتہ۔8نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے ان بیانات کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں انڈونیشیا کی مالی معاونت سےتیار ہونے والے ایک ہسپتال کے نیچے حماس کی سرنگیں ہیں اور یہ راکٹ حملوں کے لیے ایک پلیٹ فارم سے ملحق ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں واقع یہ ہسپتال انڈونیشیا کے فنڈز سے بنایا گیا تھا۔
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں انڈونیشی ہسپتال ایک ایسی سہولت ہے جو ہمارے عوام نے انسانی ہمدردی کے تحت غزہ میں فلسطینی عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اقبال محمد نے کہا کہ غزہ میں ہسپتال کےنیچے سرنگوں کی موجودگی کا اسرائیلی الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ہسپتال کو چلانے والی تنظیم ( ایم ای آر۔سی) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ہسپتال حماس کے زیر استعمال تھا۔
یہ بیان اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہسپتال ایک ایسی جگہ پر بنایا گیا ہے جو حماس کی سرنگوں کے نیٹ ورک کو چھپاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حماس اسرائیل پر راکٹ داغنے کے لیے قریبی جگہ کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔








