اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے پاکستانی ڈپلومیٹ کی تعیناتی روکنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ بین الاقوامی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے بھارت رکن ممالک کے ساتھ رابطے کرنے میں مصروف ہے، اس کے ساتھ دیگر اقدامات بھی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکرٹری کے عہدے …
سارک کے نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی،بھارت نے پاکستان کی مخالفت شروع کر دی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) بھارت نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے پاکستانی ڈپلومیٹ کی تعیناتی روکنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ بین الاقوامی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے بھارت رکن ممالک کے ساتھ رابطے کرنے میں مصروف ہے، اس کے ساتھ دیگر اقدامات بھی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکرٹری کے عہدے کی مدت مارچ میں ختم ہو جائے گی۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے ممبر ممالک میں پائے جانے والے اختلافات تنظیم سارک پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر اس مسئلہ کو بروقت حل نہ کیا گیا تو تنظیم ایک طویل عرصہ تک سربراہ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہوگی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سیکرٹری سارک کا عہدہ یکم مارچ 2017ءسے سنبھالنے کا مجاز ہوگا۔ موجودہ سیکرٹری کے عہدے کی میعاد 28 فروری کو ختم ہو جائے گی۔ سارک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمیوں کے باعث تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے خوف اور خدشات کی فضاءپیدا ہوئی ہے۔








