غزہ۔10نومبر (اے پی پی):اسرائیلی مسلح افواج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات غزہ میں کئی ہسپتالوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن کے نتیجہ میں کم از کم 6فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں اور اس کے قریب واقع علاقے پر حملہ کیا جس سے وہاں موجود مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ …
اسرائیلی مسلح افواج کے غزہ میں ہسپتالوں پر حملے جاری

مزید خبریں
غزہ۔10نومبر (اے پی پی):اسرائیلی مسلح افواج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات غزہ میں کئی ہسپتالوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن کے نتیجہ میں کم از کم 6فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں اور اس کے قریب واقع علاقے پر حملہ کیا جس سے وہاں موجود مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ابو سلمیہ نے جمعہ کو علی الصبح الجزیرہ کو بتایا کہ الشفا ہسپتال کمپلیکس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد 6 افرادجاں بحق ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندرمیٹرنٹی ہسپتال پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے پیشنٹ فرینڈز ہسپتال کے قریب بھی حملہ کیا ہے تاہم فوری طور پر حملے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔الجزیرہ عربی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو کلپ کے مطابق، ایک اور اسرائیلی حملہ غزہ کی پٹی کے شمال میں تل الزاطر کے علاقے میں العودہ ہسپتال کے آس پاس بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔اس سے قبل کی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی مسلح افواج نے کم از کم 120 طبی اداروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
حماس کے مطابق اسرائیلی گولہ باری اور ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ میں 18 ہسپتال اور دیگر 40 طبی مراکز ناکارہ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کی سب سے بڑی طبی سہولت کے قریب علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں واضح رہے کہ ان ہسپتالوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے بھی پناہ لے رکھی ہے۔








