امریکا، ہائی وے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

واشنگٹن۔11نومبر (اے پی پی):امریکا کی جنوبی ریاست الاباما کے علاقے برمنگھم میں ایک ہائی وے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق برمنگھم پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا …

واشنگٹن۔11نومبر (اے پی پی):امریکا کی جنوبی ریاست الاباما کے علاقے برمنگھم میں ایک ہائی وے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق برمنگھم پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا ہے تاہم فائرنگ کے چاروں متاثرین کو بھی مشتبہ تصور کیا گیا ہے۔