ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 17 ہزار 305 غیر قانونی تارکین گرفتارکرلیا
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کی جانب سے جاری باین میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں دو نومبر سے 11 نومبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 10804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،3890 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف جبکہ 2611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 626 افراد گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں سے 57 فیصد یمنی، 40 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔